ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں تعمیر ہوگا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم

کاروار میں تعمیر ہوگا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم

Thu, 06 Dec 2018 12:59:54    S.O. News Service

کاروار 6؍دسمبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ہیڈ کوارٹر کاروار میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو ریاستی کابینہ کی طرف سے منظوری مل گئی ہے جس کی وجہ سے ضلع کے کھیل پریمیوں کا ایک پرانا خواب شرمندۂ تعبیر ہونے جارہا ہے۔

اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی ستیش سائیل نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی میعاد کی دوران اس معاملے پر بہت ہی زیادہ توجہ دی اور اس سلسلے میں مثبت اقدامات بھی کیے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ کرناٹکا کرکٹ اکیڈیمی کی جانب سے اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے کاروار تعلقہ کے چیتاکول گاؤں کے ساورپئی علاقے میں 11ایکڑ سرکاری زمین مختص کی گئی ہے۔یہ زمین سرکار کی طرف سے کرکٹ اکیڈیمی کو لیز پر دی جارہی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے جس مسئلے سابق ایم ایل اے ستیش کے سائیل نے اٹھایاتھا اسے آگے بڑھاتے ہوئے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے 5دسمبر کو منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں تجویز پیش کی اور اسے منظوری مل گئی ہے۔ستیش سائیل نے ریاستی کابینہ کے اس فیصلے کو ضلع کے نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر کہا ہے۔


Share: